Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 17, 2017 05:36 pm views : 630

Location : CM House

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting regarding CPEC
  • Urdu

کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیرصدارت سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ ریلوے حکام کراچی سرکولر ریلوے (کے سی آر) کے لئے زمین نہیں دینا چاہتے۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی زمین سندھ حکومت کی ہے اس پر پہلا حق کراچی کے عوام کا ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام نے بہت دھوکے کھائے لیکن اب مزید ناانصافی نہیں ہونے دوں گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ریلوے حکام کراچی سرکولر ریلوے میں مسائل پیدا کررہے ہیں اور منصوبے میں رکاوٹ بن گئے ہیں، کراچی کے عوام نے بڑے دھوکے کھائے ہیں لیکن اب میں ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دوں گا، اگر کے سی آر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا تو اس کی جوابدہی ریلوے اور وفاقی حکومت پر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ 21 نومبر کو جے سی سی کے اجلاس میں فریم ورک معاہدے پر دستخط ہونے چاہئیں، اس کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved