لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عالم داد لالیکا کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عالم داد لالیکا نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور
خوشحالی چاہتے ہیں۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف دشنام
طرازی کی سیاست کر رہے ہیں۔ جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو
گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔
محمد شہباز شریف نے کہاجھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لئے ہر موقع پر جھوٹ
بولنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سچ اور حق ہر قدم پر سرخرو ہوا
ہے۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنے
والے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسے ہر حال
میں پورا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ملک کو مشکلات کی راہ سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر
گامزن کیا گیا ہے۔ منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کی
ہے۔ مخالفین جو مرضی کہتے رہیں ہم عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں
گے۔