Nov 17, 2017 05:51 pm
views : 615
Location : Georg Town University
New York- Ambassador Aizaz Ahmad Chaudhry Addresses Students at Georgetown University
نیوریارک ، پاکستان میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیرہے،اعزاز احمدچوہدری
امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیرہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے طلباء سے
خطاب میں جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے
ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں سے معاشی
صورتحال بہتر ہوئی، سی پیک پورے خطے کے کروڑوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی
لائے گا۔
اعزازچوہدری نے کہا کہ افغانوں کے زیر قیادت امن عمل میں سہولت کیلئے اپنا
کردار جاری رکھیں گے، افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے
اورپاکستان میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔
بھارت کے حوالے سے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے
ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مسئلہ
کشمیرکا حل ضروری ہے۔