Nov 17, 2017 07:05 pm
views : 581
Location : Parliament House
Islamabad- Parliamentarian VOXPOP About Pakistan Afghanistan Relations
اسلام آباد پاک افغان سرحدی کشیدگی کے حوالے سے اراکین قومی اسمبلی کی آرا
افغانستان کی جانب سے آئے روز پاکستانی سرحد کی خاف ورزی پر اراکین قومی
اسمبلی کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اراکین قومی اسمبلی نے
حکومت سے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک
انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا کہ ملک کے حالات گزشتہ سالوں
کی نسسبت قدرے بہتر ہوئے ہیں جسکا کریڈت ہماری افواج کو جاتا ہت تاہم اس
سلسلے میں حکومت قوت کا کردار بہت کمزور رہا ہے،حکومت کو جہادیوں کے لئے
متبادل بیانیے پر کام کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا کہ جب تک
افغانستان میں مکمل امن نہ ہو اس قوت تک پاکستان میں بھی امن نہیں ہو
سکتا،دونوں ممالک کی حکومتوں کو اس حوالے سے ملکر کام کرنا چاہیے۔