Nov 18, 2017 01:22 pm
views : 653
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets MNA's
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔عوام کی خدمت کے لئے
بھرپور جذبے سے کام کر رہے ہیں۔عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اس کا منہ
بولتا ثبوت ہیں۔ قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہازمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے
والے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کرتے ہیں۔بے بنیاد الزامات لگانے
والے پہلے اپنے کرپشن آلودہ گریبان میں جھانکیں۔باشعور عوام جان چکے ہیں کہ
شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی تمام تر سیاست دشنام
طرازی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔یہ پاکستان میں انتشار ،جھوٹ اور منافقت کی
سیاست کے بانی ہیں۔با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے
عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ملک و قوم کو مسائل کے گرداب
سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری ارمغان سبحانی اور رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ شامل تھے۔