لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے
والے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیاسی امور،
جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پروگراموں پر تبادلہ
خیال کیا گیا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم
کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں موجودہ دور میں جنوبی پنجاب
میں میگا ترقیاتی منصوبوں کی کوئی مثال موجود نہیں۔میں ذاتی طور پر جنوبی
پنجاب میں جاری ترقیاتی پروگراموں کی نگرانی کر رہا ہوں۔
محمد شہباز شریف نے کہا 23 ارب روپے کی لاگت سے لودھراں خانیوال روڈ کی
تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کو آمد و رفت
کی جدید اور معیاری سہولتیں فراہم کرے گا۔ لودھراں خانیوال کا منصوبہ 2018
کے شروع میں مکمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاجنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی
فراہمی کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام
کو مزید خوشیاں دیں گے۔
وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے انقلابی
ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا لودھراں
میں ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ کے قیام کے منصوبے سے عوام کو صحت کی معیاری
سہولتیں ملیں گی۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے آپ کے
اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔