کراچی ، محکمہ اطلاعات کرپشن کیس؛عدالت نے شرجیل میمن کی درخواستیں مسترد کردی
احتساب عدالت نےسابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کی تین درخواستیں
مسترد کردی ہے۔ملزمان نے فردم جرم عائد نہ کرنے،ریفرنس کو کالعدم قرار دینے
کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں ۔
محکمہ اطلات میں 6 ارب روپے کی کرپشن مقدمے کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی
۔ سماعت کے موقع پر سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اوردیگر ملزمان
عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم انعام اکبر نے عدالت میں درخواست دی تھی ان کے خلاف نیب کی جانب سے
بنائے گئے ریفرنس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہذا ریفرنس کالعدم
قرار دیا جائے جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ملزمان نے ریفرنس میں دستاویزات کی
عدم فراہمی سے متعلق بھی درخواست دائر رکھی تھیاس کےعلاوہ فردم جرم عائد
نا کرنے،ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں بھی دائر کررکھی تھیں
جنھیں عدالت نے مسترد کردیا۔
اگلی پیشی پر عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ دوسری جانب محکمہ
اطلاعات سندھ کریشن کیس میں شرجیل میمن نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی
درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی ہے۔
شرجیل میمن کے وکیل عامر رضا نقوی نے اپنے موکل شرجیل میمن کےلیے میڈیکل
بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے کہناتھا کہ جو معالجین شرجیل میمن کا علاج کررہے
ہیں ان پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
وکیل کاکہناتھاکہ مناسب علاج معالجہ میرے موکل کا حق ہے، جبکہ کہاجارہاہے
کہ عدالت نے علاج معالجے کی سہولیات دینے سے روک رکھا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ
میرے موکل کو جیل میں مناسب علاج معالجے کی سہولیات نہیں دی جا رہی۔
عدالت نے وکیل کاموقف سننے کےبعدجیل ڈاکٹر سے شرجیل میمن کی طبی معائنہ کی رپورٹ طلب کی جو کہ جیل سپریٹنڈنٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔