Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 18, 2017 04:46 pm views : 640

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Saudi Arabia Ambassador Nawaf Saeed Al-Malkiy
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ عربی زبان میں بھی گفتگو کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق موجود ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان اورسعودی عرب کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کی خوشیوں اورغم میں برابر کے شریک رہتے ہیں۔سفارتی معاملات میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کی بھر پور حمایت کی ہے۔پاکستان کی سماجی ترقی اور صنعت و تجارت کے فروغ میں سعودی حکومت کا تعاون اورکردارلائق تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑ ی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ اور دوستانہ روابط میں وقت کیساتھ مضبوطی آرہی ہے۔ حکومت ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہاخاطر خواہ وسائل قومی ترقی اور عوامی خوشحالی پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔
سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved