Nov 18, 2017 06:08 pm
views : 661
Location : Cricket Ground
Quetta- PSL-3, Quetta Gladiators Team Selection Issue
کوئٹہ ، پی ایس ایل سیز ن تھری؛بسم اللہ خان بھی نظر انداز
پا کستان سپر لیگ کے سیز ن تھری میں کو ئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں کو ئٹہ
کا ایک ہی کھلا یا جانے والا کھلاڑی بسم اللہ بھی نظر انداز ہو
گیا۔انتظامیہ کہ اس رویے پر بسم اللہ تو حیران ہیں ہی نوجوان کھلاڑی بھی دل
برداشتہ ہو گئے۔
پا کستان سپر لیگ سیزن تھری کے لئے کو ئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کا انتخاب تو
ہو گیامگرٹیم میں کو ئٹہ کے کھلاڑی بسم اللہ خان کونظر اندازکردیاگیا۔پی
ایس ایل کے پہلے سیز ن میں بسم اللہ خان کوکو ئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم
میں3میچ کھلائے گئے جس میں وہ مین آف دی میچ قرار پا ئے۔دوسرے سیزن میں
ٹیم میں تو شامل کیا گیا مگر کو ئی میچ کھیلنے کا مو قع نہ ملاجبکہ اب
تیسرے سیزن میں تو ٹیم سے ہی باہرکر دیا ۔
نوجوان کھلاڑیوں نے ندیم عمر سے مطالبہ کیا کہ کو ئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کی
سلیکشن دو بارہ کی جائے اور بسم اللہ سمیت کو ئٹہ کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی
اپنی صلاحیتیں دیکھانے کامو قع فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر نوجوان کھلاڑی بسم اللہ خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا جس طرح پشاور ، کراچی اور پنجاب سے کھلاڑیوں کو انہوں نے
کھلایا ہے ، کوئٹہ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی کھلانا چاہیئے ، میں نے
تو پہلے سیشن میں ٹیم کی نمائندگے کرتے ہوئے اچھی پر فارمینس پیش کرتے
ہوئے پچاس رنزاسکور کیئے تھے اور مین آف دی میچ بھی حاصل کیا تھا پھر بھی
اس سیشن میں یہ مجھے نہیں کھلا رہے ، حالانکہ میری پریکٹس بھی اچھی ہے پھر
بھی انہوں نے مجھے ٹیم میں شامل نہیں کیا ،یہ بات خود میرے سمجھ سے باہر ہے
کس بناءِ پر انہوں نے مجھے ٹیم سے باہر کیا۔
ایک اور کھلاڑی محمد اجمل نے کہا بسم اللہ کو پہلے سال موقع بھی ملا تھا
اس نے ففٹی بھی کی تھی اور مین آف دی میچ حاصل کیا تھا ، ہماری اس سے بہت
امیدیں تھی ، یہ ایک واحد کھلاڑی تھا کوئٹہ سے جس کو بھی نہیں کھلایا گیا
،سارے کراچی لاہور کے کھلاڑی سلیکٹ کئے ہیں ، ہماری امید تھی کہ اس سال
کوئی لڑکا جائے گا پی ایس ایل میں مگر اس سال بھی ہمارے کسی کھلاڑی کا نام
نہیں آیا تو ہمارے حوصلہ گر گئے ہیں اب ہم آئندہ سال کیلئے تیاری کر رہے
ہیں۔ان کو چاہئے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی طرف بھی توجہ دیں۔