Nov 18, 2017 07:32 pm
views : 615
Location : Jinnah Stadium
Islamabad- Information Minister Maryam Auranzeb Media Talk
اسلام آباد، وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی پاکستان اور اٹلی کے درمیان نمائشی رگبی میچ میں شرکت
اسلام آباد میں واقع جناح اسٹیڈ یم پاکستان اور اٹلی کے درمیان نمائشی رگبی
میچ ہوا۔اٹلی نے پاکستان کے خلاف20۔32سے کامیابی حاصل کی۔وزیرمملکت
اطلاعات مریم اورنگزیب میچ کی مہمان خصوصی تھیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب
نے پاکستان اٹلی رگبی میچ کے بعد انعامات تقسیم کئے ۔
اس موقع پر وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا پاکستان میں کھیلوں کے میدان سج رہے ہی
رگبی میچ کے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں،کرکٹ کی طرح باقی
کھیلوں کے میدان بھی دوبارہ آبادہور ہے ہیں ،حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے
بھرپور کام کر رہی ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد صرف
اور صرف امن ہے اس لیے دھرنے کا بھی پرامن طریقے سے حل چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق
ڈار پر جو جھوٹے الزامات لگے تھے وہ عدالت میں ہیں، اسحاق ڈار کی طبعیت
خراب ہے انہیں استعفیٰ دینا ہوگا تو خود اعلان کریں گے جب کہ ان کا استعفیٰ
وزیراعظم کی صوابدید ہے لہٰذا اسحاق ڈار کی استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2013 کے مقابلےمیں دیکھا جائے تو اب معیشت مستحکم ہوئی ہے
اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اسحاق ڈار نے بہت محنت کی ہے اس
لیے ان سے متعلق افواہیں غیر مناسب ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا وژن ہے ملک میں آئین و قانو نی بالادستی ہے جس سے کسی کو استثنا حاصل نہیں ہونا چاہیے۔