لاہور،کہ پنجاب حکومت پاکستانی عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے.،وزیر صحت پنجاب
صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے
کہا ہے کہ پنجاب حکومت پاکستانی عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے
کوشاں ہے۔
مقامی ہوٹل میں فارما ہیلتھ پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈکی تین روزہ کانفرنس کی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا خواجہ عمران نزیر نے کہا
کہ پاکستانی ڈاکٹرز جلد کی بیماریوں کے خاتمے میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ
اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے فارماسیوٹیکل
کمپنیوں کی جانب سے لگائی گئی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر فارما ہیلتھ پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ خواجہ شاہ زیب
اکرم نے کہا کہ 2500سے زائد ملکی و بین الاقوامی ماہرین جلد کا ایک پلیٹ
فارم پر اکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔
اس موقع پر خواجہ شاہ زیب اکرم، حامد رضا، عظیم جہانگیر، شفیق عباسی،
پروفیسر ڈاکٹر ندیم قصوری، پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر طاہر جمال احمد کے
علاوہ ملکی و بین الاقوامی ماہرین امراض جلد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔