ایبٹ آباد،سابق زیر اعظم ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے
سابق وزیراعظم نوازشریف آج ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ
جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا جو عام
انتخابات تک جاری رہے گی۔
کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،
مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی او رسابق وزیر اطلاعات سینیٹر
پرویز رشید ایبٹ آباد میں سرگرم عمل رہے ہیں۔
جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایبٹ آباد پولیس نے جلسہ کیلئے سکیورٹی پلان
ترتیب دے دیا ہے، ایک ہزار پولیس افسران اور نوجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے
جن میں ضلع پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس اور لیڈیز
پولیس شامل ہوں گی۔
ضلعی پولیس آفیسر نے ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران کو ہدایت کی کہ
ٹریفک پلان کے مطابق حویلیاں کی طرف سے جلسہ میں آنے والی گاڑیوں کو فوارہ
چوک کے نزدیک پارکنگ ایریا میں پارک کیا جائے گا، شیروان سے آنے والی
گاڑیوں کو لیڈی گارڈن میں پارک کیا جائے گا۔