Nov 19, 2017 03:23 pm
views : 668
Location : Different Places
Faisalabad- Police failed To Stop Fake Numbers Plates
فیصل آباد،پولیس جعلی نمبر پلیٹس کی روک تھام میں ناکام
فیصل آباد میں ٹریفک پولیس گاڑیوں میں غیر قانونی اور ذاتی نمونہ کی نمبر پلیٹوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔
غیر قانونی نمبر پلیٹوں کے استعمال سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہونے
لگاہے،کسی نے غیر قانونی نمبرپلیٹ لگائی ہوئی ہے تو کسی نے نمبر پلیٹ لگانا
گوارہ ہی نہیں کیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی غیر قانونی اور ذاتی نمونہ کی نمبر
پلیٹوں کے استعمال پر لگائی گئی پابندی کو شہریوں نے ہوا میں اڑادیا اور
گاڑیوں پراپنی پسندیدہ فینسی نمبر پلیٹس لگائی ہوئی ہیں۔
شہری تو شہری قانون کے رکھوالوں نے بھی پابندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے غیر
نمونہ اور غیرقانونی نمبر پلیٹوں پر لگائی گئی پابندی کوجوتے کی نوک پر
رکھا ہوا ہے اور عام شہری قانون کی خلاف ورزی کریں تو بھاری جرمانے ادا
کریں مگر پولیس اہلکار کریں تو خصوصی رعایت پائیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا تین تین مہینوں تک سرکاری نمبر پلیٹس ملتی ہی نہیں ہیں تو اسلئے عام
نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں۔