لاہور,تربت میں قتل کئے جانے والے پانچوں افرا دکی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں
تربت میں قتل کئے جانے والے پانچوں افرا دکی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں
جہاں ان کو ایمبولینسز میں آبائی علاقےگجرات روانہ کر دیا گیا ہے۔
یورپ جانے کی کوشش میں بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل کئے جانے والے پانچ
افراد کی لاشیں کراچی سے طیارے کے ذریعے لاہور پہنچا دی گئیں جنہیں صوبائی
رانا مشہود نے لاہور ایئر پورٹ پر وصول کیا۔
قتل کئے جانے والے افراد میں عثمان قادر،دانش علی ،بدرمنیر ،قاسم اور ثاقب
شامل ہیں جنہیں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کیاتھاپانچوں افرادکاتعلق
گجرات سے ہے،لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کر
دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزتربت سے 5لاشیں برآمد ہوئی تھیں ہلاک ہونے والے
افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات سے تھا اور یہ افراد بلوچستان کے
ذریعے روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کی کوشش کررہے تھے،اس سے پہلے
تربت ہی سے 15افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں،اور ان تمام افراد کا تعلق
بھی پنجاب سے تھا۔