Nov 19, 2017 05:45 pm
views : 612
Location : Different Areas
Islamabad- Former PM Nawaz Sharif Arrives at Islamabad
اسلام آباد ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی شاہانہ انداز میں اسلام آباد آمد
اسلام آباد ایئر پورٹ پر سابق وزیراعظم سے پختونخوا ملی پارٹی کے سربراہ
محمود اچکزئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
گیا، سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دئے گئے سابق وزیراعظم نوازشریف
خصوصی طیارے کے ذریعے شاہانہ انداز میں لاہور سے اسلام آباد پہنچے،جہاں
میئر اسلام آباد نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات
کئے گئے تھے،سابق وزیراعظم کو سخت سکیورٹی میں قافلے کے ہمراہ پنجاب ہاؤس
اسلام آباد پہنچایا گیا ۔
مسلم لیگ ن کے قائد کچھ دیر قیام کے بعد مری کیلئے روانہ ہو ئےجہاں سے وہ ایبٹ آباد روانہ ہو ں گے۔