گوجراںوالہ،سنگدل باپ کی جانب سے نہر میں پھینکی گئی بچی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
گوجراںوالہ میں سنگدل باپ کی جانب سے نہر میں پھینکی گئی بچی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے
گزشتہ روزسنگدل باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکی جانیوالی دو کمسن بچیوں میں
سے بڑی بیٹی کی نعش برآمد ہو گئی تاہم ایک بچی کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
سلیم کالونی کے مبین اپنی دو بیٹیوں دو سالہ زینب اور آٹھ ماہ کی فاطمہ کو
نہر اپر چناب میں پھینک دیا تھا جس پر ریسکیو کے غوطہ خوروں نے چوبیس
گھنٹوں کے بعد ملزم کی بڑی بیٹی زینب کی نعش نہر سے برآمد کر لی ہے، نعش
کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اندھیرا چھا
جانے کے باعث سرچ آپریشن کو روک دیا گیا جو آج دوبارہ شروع ہوا۔
واضح رہے کہ ملزم مبین تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس کی حراست میں ہے ۔