چنیوٹ،ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کا اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج
ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز
کی جانب سے حکومت پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کی
گئی۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا
مظاہرے میں ضلع بھر کے کلرکس نے بھی حصہ لیا اور ختم نبوت چوک میں بنیرز کو
آگ لگا کر چوک بلاک کر دیا اس موقع پر مظاہرین نے گوشہباز گو ،گوڈار گو
،اور گو سیکرٹری گو کے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے نجکاری کا فیصلے کو واپس نہ لینے تک ہڑتال جاری رہے گی ۔