گوجرانوالہ،کمسن بچیوں کو نہر میں پھینکنے کا واقعہ ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نوٹس
گوجرانوالہ میں باپ کی جانب سے 2 بیٹیوں کو نہر میں پھنکنے کا چائلڈ پروٹیکشن بیورونے نوٹس لے لیاہے۔
گوجرانوالہ کے علاقے سلیم کالونی کے رہائشی مبین نے اپنی دو کم سن بیٹیوں،
دو سالہ زینب اور دس ماہ کی حرم فاطمہ کو نہر میں پھینک دیا تھا، واقعہ کا
نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی ٹیم نے متاثرین کے گھر کا دورہ کیا ۔
ٹیم کے ارکان نے کہا کہ اگر بچوں کی جان کو خطرہ ،یاوسائل کا مسئلہ ہے
،اپنے بچوں کو چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفئر بیورو کے حوالے کر دیں
اس موقع اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفیق نے بچیوں کی والدہ
سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے درخواست کی کہ اگر وہ اپنے باقی بچوں کی کفالت
نہیں کر سکتیں یاان کے بچوں کی جان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے تو وہ اپنے
بچوں کو چائلڈپروٹیکشن بیورو کے حوالے کر سکتی ہیں جہاں ان بچوں کو خوراک
کے ساتھ ساتھ بہتر تعلیم وتربیت بھی دی جائے گی ،تاہم بچوں کی والدہ فائقہ
بی بی نے بچوں کو چائلڈپروٹیکشن بیورو کی ٹیم کے حوالے کر نے سے انکا رکرتے
ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی خود کفالت کر سکتی ہیں، وہ پہلے ہی اپنی دو
بیٹیوں کو کھو چکی ہیں ، اگر مزید تینوں بچے ان کے پاس نہ رہے تووہ اپنے
جینے کا سہارا کھو دیگی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ
پروٹیکشن بیورو شفیق ہم نے متاثرہ خاندان کو پیشکش کی ہے کہ اگر انہیں کسی
قسم کی کوئیپریشانی ہے تو چائلڈ پروٹیکشن بیورو انہیں تحفظ فراہم کرنے لے
لئے تیار ہے۔