Nov 20, 2017 01:35 pm
views : 658
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi - Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 241 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،241 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 241 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 40603 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 242 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 79 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔