لاہور،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی
ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور پاک ترک تعلقات کے فروغ اور
مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
موقع پرشہبازشریف نے کہا کہ ترک سفیر نے پاک ترک تعلقات کو اقتصادی تعاون
میں بدلنے کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے،آپ کے دور میں دو طرفہ معاشی
تعاون کا عظیم سفر آگے بڑھا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادارنہ دوستی کا سفر
تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھا ہو اہے،دونوں ملکوں کی دوستی
اپنی مثال آپ ہے،پنجاب میں ہاوسنگ، انفراسٹرکچر، صحت، ووکیشنل ٹریننگ
اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ترک سفیرصادق بابر گرگن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب
حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میں پیشرفت
کی ہے،پاکستان خصوصا پنجاب کے عوام کے خلوص ، پیار اور تعاون کو ہمیشہ یاد
رکھوں گا۔