Nov 20, 2017 04:55 pm
views : 666
Location : Governor House
Karachi- PM Shahid Khaqan Abbasi meets CM and Governor Sindh
کراچی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقات
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی
جس میں صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر گفتگو
کی گئی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہد خاقان عباسی سے و
زیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں گورنر سندھ محمد زبیر
بھی موجود تھے،ملاقات میں صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں او ر
مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا
گیا۔
پی ایم آفس میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے
کہا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے وڑن پر گامزن ہے،عوام کی جان و مال
کا تحفظ اور انھیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی ملک کی شہ رگ ہے جس کی ترقی وخوشحالی کے
اثرات پورے ملک پر مرتب ہو تے ہیں، کراچی میں دیر پا امن و امان کے لئے ہر
ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،امن و امان کے قیام کے بعد ترقیاتی کاموں پر
بھرپور توجہ مرکوز ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے
وفاق کا تعاون جاری رہے گا۔