Nov 20, 2017 05:25 pm
views : 621
Location : CM Secritariat
Karachi- CM Sindh chairs meeting regarding Karachi Mega Projects
کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میگا پراجیکٹس پر اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میگا پراجیکٹس پر
اجلاس ہوا ،اجلاس میں تمام جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ
نے کہا کہ ڈرگ روڈ فلائی اوور کو اس طرح ٹھیک کیا جائے کہ آئندہ اس میں
مسائل نہ ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی سب میرین انڈرپاس کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات
دیتے ہوئے کہا کہ سب میرین چورنگی کو میں جلد کھولنا چاہتا ہوں تاکہ سن سیٹ
بلیوارڈ پر فلائی اوور کا کام شروع کرسکیں،سب میرین انڈرپاس کی ایک سائیڈ
ڈسمبر 15 کو کھل جانی چاہیے۔
اجلاس میں جام خان شورو، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری بلدیات
رمضان اعوان، پی ڈی کراچی پیکیج نیاز سومرو، پروجیکٹ انجنیئر کراچی پیکیج
خالد اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔