Nov 20, 2017 06:14 pm
views : 623
Location : Islamabad High Court
Islamabad- Interior Minister Ahsan Iqbal Media Talk
اسلام آباد، آئندہ 48 گھنٹوں میں دھرنے کا حل نکل آئیگا،احسن اقبال
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس قوت ہمارے خلاف خارجی سطح پر
سازشیں کی جا رہی ہیں تاکہ ملک کے عدم استحکام سے دوچار کیا جاسکے جبکہ
ملک کیت حالات کسی بھی قسم کے انتشار کی اجازت نہیں دیتے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے ختم نبوت کے
قانون کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا ہے،انہوں نے ایک بار پھر یقین دہانی
کروائی کہ حکومتی اقدامات سے ختم نبوت کا قانون اور بھی مضبوط ہوچکا ہے،
سنہ 2002 کی ترمیم کو بھی ہم نے قانون کا حصہ بنادیا ہے،پارلیمنٹ نے قانون
پاس کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اس کامیابی پر آج ملک بھرمیں جشن ہونا
چاہیئے تھا۔
احسن اقبال نے کہاکہ عدالت کے حکم پر عملدر آمد کریں گے، دھرنے والوں کے
خلاف طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا،خون ریزی نہیں چاہتا، ہمیں جھگڑے اور
فساد سے بچنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ 48 گھنٹے میں معاملے کا
حل نکل آئے گا، ایسا نہ ہو دشمن دھرنے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرلیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم دھرنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس وقت ملک
کے حالات کسی تصادم کی اجازت نہیں دیتے، ہمیں خون خرابہ نہیں کرنا چاہئیے
لہٰذا ربیع الاول کے تقدس کے لیے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں،وفاقی وزیر
داخلہ کا کہنا تھا ہم پْر امن طریقے سے اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے
ہیں، جس کے لیے ہم نے ملک بھر سے علما کو بلایا ہے،تاکہ علما اس میں اپنا
کردار ادا کرسکیں، ہم علما سے مل کر کوشش کررہے ہیں اور یقین ہے کہ دھرنے
والوں کو قائل کریں گے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں اس کا حل تلاش کرلیں
گے۔