Nov 20, 2017 06:23 pm
views : 644
Location : PAF Base Samungli
Quetta- Pak-China Air Forces perform Aerobatic Show
کوئٹہ ، پاک فضائیہ اورچینی فضائیہ کا کوئٹہ میں شاندار فضائی مظاہرہ
پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی اور
پائیداری کے لئے پاک فضائیہ نے پی اے ایف بیس سمنگلی(کوئٹہ) پر ایک مسحور
کن فضائی مظاہرے کے انعقاد کیا۔ جہاں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک
فضائیہ کے ایف۔7پی جی اور پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے ہمہ جہت اور کم وزن
جے۔10 طیاروں نے ایک دلچسپ فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان
ثناء اللہ زہری اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔دونوں ممالک کے اعلیٰ سول اور
عسکری حکام کے علاوہ شا ئقین کی بہت بڑی تعدادنے یہ شاندار فضائی مظاہرہ
دیکھا۔ ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ ، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ
نے ان تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ونگ کمانڈر ارمغان کی قیادت میں چارکی فارمیشن میں ایف۔7پی جی طیاروں نے شو
کے آغاز میں قابل دید فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ ایف۔7پی جی طیاروں کے منظر سے
اوجھل ہوتے ہی آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ پیش کیا۔ ان کے جاتے ہی
پاک فضائیہ کا نیا آگسٹاویسٹ لینڈاے ڈبیلو۔39 افق پر نمودارہو جس نے فضائی
کرتب کا مظاہرہ کیا۔ کرنل کاؤ زن زونگ کی قیادت میں 6ارکان پر مشتمل
جے۔10یٹم نے وہاں موجود حاضرین کو اپنے فضائی کرتبوں سے مبہوت کر دیا۔
قبل ازیں جے۔10 کے پائلٹس نے پاک فضائیہ کے پائلٹس اورا سکول اور کالجز کے
طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ چینی دستے کی قیادت میجر جنرل لیو چن کنگ کر
رہے تھے۔ پاک فضائیہ اور پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے درمیان باہمی
دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ تقریب ان 68سالہ گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ فضائی
افواج کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں طرف سے اعلیٰ سطحی
وفود اکثر و بیشتر دورے کرتے رہتے ہیں۔