Nov 20, 2017 06:59 pm
views : 655
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM Pakistan Leader Khawaja Izhar Ul Hassan media talk
کراچی،مخدوم امین فہیم کی برسی کو حکومت سندھ نے چھٹی کا بہانہ بنا لیا ہے،خواجہ اظہار الحسن
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ آج کے سندھ
اسمبلی کے اجلاس میں مخدوم امین فہیم کی سیاسی و مذہبی خدمات کے اعتراف میں
انکی برسی کا اعلان کردینا ہی کافی نہیں بلکہ آج کے اجلاس میں مخدوم امین
فہیم کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب ہونی چاہیئے تھی تاہم ایسا نہیں کیا گیا،ان
کو خراج عقیدت پیش کرنے کی بجائے آج تمام وزرا چھٹی منا رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
قائد حزب اختلاف نے حکومت سندھ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا،کہتے ہیں کہ
بچوں کا عالمی دن سندھ حکومت کے لئے یوم شرمندگی ہے،سندھ میں صرف وزرا کے
بچے خوشحال ہیں،تھر میں روزانہ بچے ہلاک ہو رہے ہیں تاہم حکومت کو اس سے
کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چالیس سال تک بھی
حکومت کرلے تب بھی کراچی پر سیاسی قبضہ نہیں ہو سکتا،اگر دوبارہ پیپلز
پارٹی پی ایس ایک سو چودہ سے منتخب ہوگئی تو بڑی بات ہے سندھ میں پی پی کے
خلاف انکے اپنے گھروں سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں،آئندہ انتخابات میں
پیپلز پارٹی کا مستقبل صفر ہے اور انکے اپنے لوگ انکے خلاف بغاوت کریں گے۔