مقامی صحافی کے گھر پر ڈکیتی کی واردات
چنیوٹ میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا نظام قائم ، پولیس ڈکیتی کی وارداتیں
روکنے میں ناکام، تھانہ سٹی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں،چنیوٹ میں دمقامی
صحافی شہزادکی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ۔
چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ڈی ایس دفتر سے چند گز کے فاصلے پر موجود مقامی
صحافی کے گھر پررات گئے پانچ مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر گھر کے افراد
کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر میں موجود 30ہزار روپے
نقدی اور 70ہزار روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے ۔
ملزمان نے جاتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو بتایا تو جان سے مار دیں گے
پولیس کو کال کرنے کے باوجو د پولیس دیر سے پہنچی ،چنیوٹ میں ہونیوالی
لگاتار وارداتوں کو پولیس روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
مقامی صحافی شہزاد نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کردیاور گھر
میں موجود نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔