پشاور، بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد
پشاور میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سےتقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے
مہمان خصوصی اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختون خوا اسد قیصرتھے، تقریب کا
مقصد بچوں اوردیگر افرادمیں تعلیم کے فقدان اور چائلڈلیبر کی روک تھام کے
حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ حکومت صحت و تعلیم
کے معاملے میں سنجیدہ ہے پی ٹی آئی نےبجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم اور
صحت کے لئے مختص کی،انہوں نے زمونگ کور سکول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صوبے
میں ایسے مثالی سکول اور بھی بنائے جاینگے۔
دوسری جانب زمونگ کور کے طلباء نے بھی صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے
ہوئے کہا کہ ماضی میں وہ تعلیم کے معاملے میں مشکلات کا شکار تھے لیکن اس
سکول کے کھلنے سے انہیں مفت تعلیم مہیا ہو رہی ہے۔
تقریب میں بچوں کی مشقت اور تعلیم کی کمی پر مختلف خاکے بھی پیش کئے گئے
اور ماؤں کو دو سال تک دودھ پلانے کے حوالے سے درس بھی دیا گیا۔