کراچی، سردی نے کراچی میں دستک دے دی ،گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی سردی نے دستک دے دی ہے اس سلسلے
مین گرم کپرے خریدنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد لنڈا بازاروں کا رخ کر رہی
ہے۔
مہنگائی کے طوفان سے بچنے کے لیے عوام لنڈابازاروں کارخ کرتی دکھائی دیتی
ہے،لنڈابازار غریبوں کے لیے مہنگائی کے چنگل سے بچنے کی آخری جائے پناہ
بنتے جارہے ہیں۔
کراچی میں واقع لائٹ ہاؤس کا لنڈابازار شہریوں کی توجہ کامرکز
بناہواہے،سردی ہو یا گر می کراچی کے باسیوں کی جانب سے لنڈابازارمیں گرم
ملبوسات سمیت دیگر اشیاء کی خریدوفروخت جاری ہے۔
لنڈابازارمیں موجود پرانے کپڑوں اورجوتوں کے ٹھیلے لگانے والے افراد لوگوں
کوآوازیں لگاکر اپنی جانب متوجہ کرتے دکھائی دیتے ہیں،بازارمیں
جیکٹیں،سوئٹرز،موزے،لحاف ودیگر گرم ملبوسات کی خریداری کے لیے شہریوں کا
آناجانالگارہتاہے۔
ایک نوجوان زین نے ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
دکانوں پر سردی کے کپڑے مہنگے ہیں جبکہ یہاں سستے ہیں تو یہاں سے خریداری
کر رہے ہیں۔
زوہیب ملک نے کہا کہ لنڈا بازار سے خریدے گئے کپڑے ایک سے دو سال نکال لیتے ہیں۔
محمد ارسلان اعوان نے کہا کہ عام دکانوں کی نسبت یہاں سے چیزیں سستی مل جاتی ہیں۔
دکاندار ولی نے کہا کہ کہ ہم دوسری دکانوں کی نسبت بہت سستے کپڑے فروخت کر رہے ہیں۔