Nov 21, 2017 02:37 pm
views : 626
Location : Different Places
Peshawar- Protest on Khatm e Nabbuwat Law
پشاور تحریک عاشق مصطفی کی کی جانب سے ختم نبوت کے قانون میں کی جانیوالی ترمیم کے خلاف احتجاج
پشاور تحریک عاشق مصطفی کی جانب سے گلبرگ سے پشاور پریس کلب تک مارچ کیا
گیا,مارچ کی قیادت چیئرمین تحریک عاشق مصطفی پیر عنایت اللہ شاہ نے کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ناموس رسالت کے حوالے نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حلف نامے میں ختم نبوت کی شق کو ختم کرنے کی سازش کی گئی اس سازش کے زمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک عاشق مصطفی
پیر عنایت اللہ شاہ کہ مسلمان امہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور ان کے
پیارے نبی کی شان پر حملہ کیا گیا ہے ، اس کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے جو
اس واقع کی تحقیقات کرے اور ان لوگوں کو بے نقاب کیا جائے جو کہ اس میں
ملوث ہیں اور ان کو کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی حرکت نہ
کرسکے۔