Nov 21, 2017 04:31 pm
views : 542
Location : Sindh Assembly
Karachi- PPP MPA Saeed Ghani Media Talk
کراچی،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعید غنی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے علاج کی
وجہ سے کراچی کی صدارت کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی تھی اور بحیثیت
کارکن کام کرنے کا کہا تھا ،جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے
ڈاکٹر عاصم کی خدمات کو سراہا گیا اور انکے واپس آنے پرانہیں کوئی اور عہدہ
دینے کا کہا گیا،تاہم ڈاکٹر عاصم کی جانب سے یہ کہا جا نا کہ انہوں نے
تحریرہی طور پر استعفیٰ نہیں دیا اسکا جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سےگفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ صرف
کراچی بلکہ پورے سندھ میں صحت اور تعلیم کے منصوبے قائم کئے ہیں تاہم
کوتاہیوں کا مطلب یہ نہیں کہ کہ ترقی کا سفر روک دیں۔
سعید غنی نے کہا ہےمزید کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی اتحاد کا وہی حال
ہو گاجو ماضی میں ہوا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ ڈیمو کریٹک الائنس کے
سارے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ایم کیوایم کا ٹھپے لگا کر ووٹ لینے
والا نظام اب خراب ہوگیاہے یہی وجہ ہے کہ اب کراچی میں امن بحال ہوگیا ہے۔