اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین کو نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی سالانہ رپورٹ 2016 ء پیش کر دی گئی
صدر مملکت ممنون حسین کو نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی سالانہ رپورٹ
2016 ء پیش کر دی گئی ہے،صدر مملکت کو کمیشن کی چیئرپرسن روزینہ عالم نے
رپورٹ پیش کی۔
اس مقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ طلبہ کی تعداد میں اضافے کے ساتھ
اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ صدر مملکت کی طرف سے تعلیم کے
ساتھ مختلف ہنر سکھانے کے پروگرام کی تعریف بھی کی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ناخواندہ افراد کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانے سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔
اس موقع پر انجینیئر بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں ہزاروں کی تعداد میں لٹریسی سینٹر فعال کر دیے گئے ہیں ۔