Nov 21, 2017 07:46 pm
views : 665
Location : Different Places
Quetta- M. Waseem Boxer Interview
کوئٹہ،باکسر محمد وسیم کا خصوسی انٹر ویو
پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر دلبرداشتہ
ہوگئے جس کے باعث انہوں نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ
دیدیا ہے ملک کے لئے لا تعداد میڈلز جیتنے والے محمدوسیم کی خواہش ہے کہ وہ
پاکستان کے لئے کھیلتے رہیں تاہم حکومت وقت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی
اقدامات نہ کرنے پر باکسر محمد وسیم نے پاکستان کےلئے نہ کھیلنے کا اعلان
کیا ہے۔
محمد وسیم نے 8پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے،
اب وہ ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار
رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز کے
مدمقابل ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم نے کہاکہ
ابھی تک عالمی نمبر ون ہوںمیری اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے ، نہیں
چاہتا کہ وہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کریں۔
محمد وسیم نے کہا کہ عالمی چیمپیئن کو جب نظر انداز کیا جائے گا توچھوٹے
کھلاڑی بھی کھیل سے دور ہوتے جائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جو وعدے کئے
تھے ابھی تک پورے نہیں ہو سکے نہ تو یہاں پر گراؤنڈ ہیں جبکہ حکومتی نا
اہلی کی وجہ سے اسپورٹس کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔