کراچی ، نیول چیف کا کریکس ایریا میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ
160چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بھارت سرحد کے قریب
واقع کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پاک
میرینزکے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے ان کا ستقبال
کیا۔ جنوب مشرقی سرحد کے قریب سر کریک کے علاقے میں قائم پاک میرینز کے
اگلے مورچوں کے دورے کے دوران نیول چیف کو ہر پوسٹ پرتفصیلی بریفنگ بھی دی
گئی۔160
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور
کریکس میں مشکل موسمی حالات کے باوجودسخت ڈیوٹی سر انجام دینے کے عزم اور
جذبے کو سراہا۔
نیول چیف نے قوم کی جانب سے دی گئی بحری سرحدوں کے دفاع کی مقدس ذمہ داری
کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بْلنداخلاقی اقدار ، فٹنس اورتربیت کے بہترین
معیار کو بر قرار رکھنے پر زور دیا۔
امیر البحر نے پاک بحریہ کی فارورڈ پوسٹس پرتعینات جوانوں کی آپریشنل اور
حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ
ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی
اولین تر جیح ہے۔