کوئٹہ ، فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں فری
میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے بڑی تعداد میں علاقہ مکین مستفید ہوئے
۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے میڈیکل
کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ میں ایف سی کے ڈاکٹروں کے ساتھ تھ سول
ڈاکٹرز بھی شامل تھے علاقہ مکینوں نے ایف سی کے اس اقدام کو سراہا۔
میڈیکل کیمپ میں ادویات اور مریضوں کا چیک اپ مفت کیا گیا ایف سی کے اس
اقدام سے وہ شہری بھی مستفید ہوئے جو علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
ایف سی بلوچستان جہاں صوبے میں قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے وہیں
طب کے شعبے میں بھی ضرورت مند افراد کے علاج میں پیش پیش ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان محمد نعیم نے
کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ایف سی نے یہ کیمپ لگایا ہے ،بہت سے لوگ ایسے
ہیں جو دوائی لینے کے لئے دور نہیں جاسکتے وہ اس کیمپ سے فائدہ اٹھا رہے
ہیں۔
مقامی شخص کرم خان نے کہا
کہ کہ علاقے کی زیادہ تر آبادی غریب ہے انکے لئے یہ کیمپ بہت اچھا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ
زہرے نے کہا کہ دل کی اتاہ گہرائیوں سے ایف سی کا مشکور ہوں جنہوں نے یہ
کیمپ لگایا ہے۔