Nov 22, 2017 02:06 pm
views : 658
Location : Governor House
Karachi - Governor Sindh Meets Mayor Karachi
کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اخترنے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبے ، کراچی ترقیاتی پیکج میں ہونے والی پیش رفت اور اہمیت کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی قومی ترقی کا
پیمانہ بھی ہے ،شہر کی ترقی سے معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں
اضافہ یقینی ہے ، ملک کی خوشحالی کا انحصار بھی معاشی شہر رگ کراچی کی ترقی
پر ہی ہے اس ضمن میں وفاق شہر کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم
کررہا ہے ۔
محمد زبیر نےکہا کہ منی پاکستان کہلانے والے شہر کراچی میں ترقیاتی منصوبے
شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انتہائی ناگزیر ہیں ، وفاق کی کوشش ہے
کہ قومی ترقی کی ضمانت شہر بھی دیگر شہروں کی طرز پر تیزی سے ترقی کرے اس
ضمن میں کراچی ترقیاتی پیکج کے منصوبوں کی تکمیل سے مکینوں کو زبردست ریلیف
حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی کی ترقی و
خوشحالی پر تمام توجہ مرکوز ہے ،شہر کے صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی
بحالی و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ،معاشی
سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے پیش نظر
انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔
ملاقات میں میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے
نظام پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور ایک میکانزم کے تحت ضروری اقدامات کو
بھی یقینی بنایا جا رہاہے، بلدیاتی ادارے شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے
ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے تحت
جاری میگا پروجیکٹس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کراچی ترقیاتی پیکج
کے منصوبوں کی تکمیل سے مکینوں کو ریلیف حاصل ہوگا۔