اسلام آباد،سابق وزیر اعظم کی نیب کورٹ میں پیشی
شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز میں نواز شریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں میں تبدیلی کی درخواست جمع کرا دی۔
مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حاضری سے استثنیٰ کی مدت 5
دسمبر سے 5 جنوری کی جائے، استغاثہ کے گواہ محمد رشید نے اپنا بیان ریکارڈ
کرا دیا۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)
صفدر احتساب عدالت میں پہنچے تو لیگی کارکنوں نے ان کا اسقبال کیا اس موقع
پر کارکنوں کی جانب سے نواز شریف کے حق میں بھر پور نعرے بازی بھی کی
گئی،اس موقع پر عدالت کےباہرآصف کرمانی، مریم اورنگیزیب سمیت دیگر لیگی
رہنما بھی موجودتھے۔
اس موقع پرجوڈیشل کمپلیکس اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،
اب تک سابق وزیر اعظم نواز شریف 6 مرتبہ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
8، 8 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ حسن اور حسین نواز ایک مرتبہ بھی
عدالت نہیں آئے جس پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا ہے اورعدالت
نےملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا بھی حکم دے گی۔