Nov 22, 2017 04:36 pm
views : 638
Location : Civil Secritariat
Lahore- Minister Health Khawaja Imran Nazeer meeting about Dengue
لاہور،وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ
گھروں کے اندر صفائی رکھنا اور ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو ختم کرنا مکینوں کی ذمہ
داری ہے اور حکومت کے تمام محکمے گذشتہ کئی برس سے اس سلسلہ میں عوامی شعور
اجاگر کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ ، واکس اور سیمینار کے زریعے مہم چلارہے
ہیں اور ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی کی افزائش روکنے کے لئے سرویلنس کر رہی
ہیں۔
سول سکریٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت
کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہااب وقت آگیا ہے کہ لوگ بھی اس حوالے سے
ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے گھروں کو صاف رکھیں، وزیر صحت نے ہدایت کی
کہ آیندہ سال سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے گھر پر سرخ رنگ کا سٹکر
چسپاں کیا جائے ،تھائی لینڈ اور کئی دیگر ممالک میں یہ طریقہ اختیار کیا
جاتا ہے کیونکہ ڈینگی صحت کے ساتھ سماجی مسئلہ بھی ہے۔
اجلاس میں سکریٹری کواپریٹو شہریار سلطان ، سپیشل سکریٹری پرائمری اینڈ
سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ظہور ، تمام متعلقہ محکموں کے سینئر افسران، چیف
منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم، پبلک ہیلتھ ایکسپریس،
پی آئی ٹی بی کے افسران، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندوں اور سی
ای او لاہور نے شرکت کی۔