کراچی،سائٹ ایریا سے لیاقت آباد جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا سے لیاقت آبادجانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا
شکار ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ
گھنٹو ں گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کے نتیجے میں شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں
کرنے پر مجبور ہیں،اکثر اوقات سیوریج کا پانی سڑک پر آجاتا ہے جس سے سڑک
مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے۔
سڑک کی خستہ حالی کے سبب ٹریفک جام ،حادثات،اور لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں،شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کہ سڑک کی جلد از جلد مرمت کی
جائے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
شہری کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ
سے گزارش ہے کہ اہلیان گولیمار کے حالات پر بھی نظر ڈالے،ہر وقت ٹریفک جام
ہونا یہاں معمول بن چکا ہے ایک ٹریک پہلے ہی بند ہو چکا ہے جبکہ دوسرا بھی
آدھا چل رہا ہے جس سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔
ایک شہری کہا کہ یہاں سے گزرنا نا ممکن ہوگیا ہے جبکہ اڑتی دھول کے سبب سانس لینے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ کہ آئے روز ٹریفک جام ،حادثات،اور لڑائی جھگڑے یہاں کا معمول بن چکے ہیں۔