Nov 22, 2017 05:21 pm
views : 487
Location : Rescue 1122 Headquarter
Peshawar- Rescue 1122 Mobile Medical Unit Inauguration
پشاور،عوام کی سہولت کیلئے ریسکیو 1122 کا منفرد کارنامہ موبائیل ایمر جنسی میڈیکل رسپانس یونٹ کا افتتاح
خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے سے پہلی مرتبہ میڈیکل بس سروس کا آغاز کر
دیا گیاہے جوجلد دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرائی جائینگی،موبائل میڈیکل
کامقصد اندرون شہر کی تنگ گلی کو چوں میں مریض تک بروقت رسائی حاصل کرنا ہے
جبکہ سہولت کی بدولت مریضوں کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے
ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں بس ایک فون کال پرموبائیل ایمر جنسی میڈیکل
رسپانس یونٹ مریض کے دروازے پر آ حاضر ہو گا۔
پشاور میں ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی جانب سے موبائیل ایمر جنسی میڈیکل
رسپانس یونٹ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیاگیا ہے،جس کے تحت ایک پر وقار
تقریب کاانعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سکیریٹری ریلیف ریہبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ
ظاہر شاہ تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے
تعاون سے پاکستان میں پہلی مرتبہ میڈیکل بس سروس کا آغاز کیا ہے جوجلد دیگر
اضلاع میں بھی متعارف کرائی جائینگی،جس کامقصد اندرون شہر کی تنگ گلی کو
چوں میں مریض تک بروقت رسائی حاصل کرنا ہے،اس یونٹ کی بدولت مریضوں کو کسی
بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں بس ایک فون
کال پرموبائیل ایمر جنسی میڈیکل رسپانس یونٹ مریض کے دروازے پر آ حاضر ہو
گا۔
ریسکیو1122 کے منی ہسپتال میں بیک وقت 20 مریضوں کی گنجائش ہے، جس میں
لیبارٹری،کارڈیک یونٹ،او ٹی اورسیکشن یونٹ سمیت دیگر تمام طبی سہولیات
دستیاب ہونگی۔