Nov 22, 2017 06:36 pm
views : 534
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index rises by 43 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 43 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 43 پوائنٹس کے اضافے کے
ساتھ 40591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 172 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،155 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔