کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عمان کے قونصل جنرل مسٹر عبداللہ حمید صالم الشمسی کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عمان کے قونصل جنرل مسٹر عبداللہ حمید صالم الشمسی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اومانی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو
عمان کے قومی دن میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سے عمان کے
قونصل جنرل نے اردو میں بات چیت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر قونصل جنرل کو اومان کے قومی دن کے موقع پر
مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اومان
اور پاکستان کا رشتہ تاریخی ہے جبکہ ان تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔