اسلام آباد،اب افواہیں اڑانیوالوں کو جواب مل گیاکہ مسلم لیگ ن ایک گھر ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف پراقا مے کا کیس بنایاگیا،کرپشن کاکوئی
ریفرنس نہیں بن سکاکیونکہ نوازشریف کیخلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا،انہوں نے
کہا کہ نوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہور ہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اس لیے عدالت میں پیش
ہورہیہیں کہ ملک میںآئین وقانون کی پاسداری ہو، ان کا مزید کہنا تھا کہ
نوازشریف عدالت میں اس لیے بھی آرہے ہیں کہ جھوٹے اور ڈاکو لوگ بھی پیش
ہوں۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کیخلاف افواہیں اڑائی جارہی تھی
وہ بھی ختم ہوگئی، تاہم اب افواہیں اڑانیوالوں کو جواب مل گیاکہ مسلم لیگ ن
ایک گھر ہے،ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کو بھی جواب مل گیا کہ قائد
نواز شریف کے نیچے سب متحد ہیں۔