Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 22, 2017 07:28 pm views : 542

Location : Prime Minister House

Islamabad- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Chairman NDRC
  • Urdu

اسلام آباد، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وائس چیئرمین (این ڈی آر سی) وانگ زیوتاؤ کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے قومی کمیشن ترقی و اصلاحات (این ڈی آر سی)کے وائس چیئرمین وانگ زیوتاؤ کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک چین مشترکہ تعاون کے اجلاس اور سی پیک لانگ ٹرم پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات پر بھی غور کیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبے کیلئے حکومت اور پاکستان کے عوام عوامی جمہوریہ چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ سی پیک سے خیبر سے کراچی اور گوادر تک معاشی اور اقتصادی انقلاب برپا ہو گا۔سی پیک کی منزل خوبصورت ہے اوراس کی خوبصورت تعبیرملنا شروع ہوچکی ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہاسی پیک سے پاکستان کا شمار صنعتی معیشت میں ہوگا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ زراعت کیساتھ ساتھ صنعتی ترقی میں بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ چینی قیادت کی طر ف سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون قابل تحسین ہے۔ سی پیک سے خطے میں بے مثال ترقی ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہر اندرونی و بیرونی رکاوٹ کا مقابلہ کرکے سی پیک کے عظیم منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کا عزم اور جدو جہد مثالی ہے۔ اعلیٰ سطحی چینی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان اور لانگ ٹرم پلان کی منظوری بہت بڑا بریک تھرو ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی صدر شی جن پنگ کے نام اور نظریہ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین میں شامل کئے جانے اورانکو دوسری مدت کیلئے کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرچین کے وفد کو مبارکباد دی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزیدکہاچینی صدر شی جن پنگ کا نظریہ بلند انسانی اقدار اور مفاد عامہ کی وسیع تر سوچ پر مبنی ہے۔
وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کی جانب سے وائس چیئرمین این ڈی آر سی وانگ زیوتاؤ اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔چینی وفد کی طرف سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر بھی کیا۔
این ڈی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل لی چیو ڈونگ، چین کے سفیر یاؤ جنگ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری ،صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران،چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved