Nov 22, 2017 07:41 pm
views : 617
Location : Different Places
Peshawar- Transgender Enjoying Picnic
پشاور، خواجہ سراؤں کی موجیں،پشاور سے پر فضا مقام اٹک تک کی سیرو تفریح
پشاور میں صوبائی حکومت کے زیر اہتمام محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب
سے پہلی بار خواجہ سراؤں کو خصوصی سفاری ٹرین میں پشاور تا پر فضاء مقام
اٹک تک سیر کرائی گئی۔
ٹرین میں پہلی بارسفر کرنے والے خواجہ سراؤں نے بنایا سفر کو یاد گار،خوب
گائے گانے اورکیا خوب ہلہ گلہ،اٹک خوردکے پر فضا مقام پر نشانہ بازی، پتنگ
بازی اور رسہ کشی بھی کی اورٹرپ کو یادگار بنانے کے لئے سلفیاں بھی لی۔
سفر کو خوب انجوائے کے بعد خواجہ سراؤں نے امید ظاہر کی کہ حکومت آئندہ بھی ان کے لئے اس طرح کے تفریحی مواقع فراہم کرے گی۔
خواجہ سرا شبانہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
صوبائی حکومت کے ٹورزم ڈپارٹمنٹ کے شکر گزارہیں جنہوں نے ہمیں یہ موقع
فراہم کیا،ہماری خواہش ہے کہ حکومت ہمارے لئے دوبارہ اس طرح کے اقدامات
کرے۔
شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے کہا کہ ہم شادیوں میں جاتے تھے لوگوں
کو خوش کرکے آجاتے تھے جبکہ آج حکومت نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے جس پر
بہت خوشی ہوئی۔