Nov 22, 2017 08:07 pm
views : 552
Location : Parliament House
Islamabad- PPP Leader Aitaz Ahsan Media Talk
اسلام آباد،نواز شریف جمہوریت کو ڈی ریل کر رہے ہیں ،اعتزاز احسن
رہنما پاکستان پیپلز پارٹ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت
کو ڈی ریل نہیں کر رہی، بلکہ درحقیقت ملک میں جمہوریت نواز شریف کے اقدامات
اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیانات سے ڈی ریل ہورہی ہے۔
سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن
کے ہسپتال میں پڑے ہیں،اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت
لندن کے ایک ہسپتال میں ہے اور وہ خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارلندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں،
گذشتہ دنوں ان کے استعفیٰ کا معاملہ بھی کافی گرم ہوا تھا، تاہم انہوں نے
وزارت سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تھا۔