Nov 22, 2017 08:09 pm
views : 562
Location : Different Places
Karachi- Rabi ul Awwal Preparation
کراچی،جشن عید میلاد النبیﷺ کو بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری
ماہ ربیع الاول کے آغاز پر ہی عاشقان مصطفیٰ ﷺ خاسے پر جوش دکھائی دے رہے
ہیں،شہر بھر میں مساجد کے ساتھ عمارتوں اورگلیوں کو بھی سجا دیا گیا ہے
،اسٹال والوں نے اسٹال سجا لئے ہیں جن پرجشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے
لائٹیں ،بیجزاور پرچم فروخت کئے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم عید میلاد النبیﷺ کی جتنی خوشی منائیں کم ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری
نےکہا کہ عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں ہمیں مساجد گھروں اور خود کو بھی
سجانا چاہیے ۔
ایک شہری نے کہا کہ اس دن کی جتنی خوشیاں منائیں کم ہے اور آقاﷺ کا میلاد منانے والا خوش نصیب ہے۔
ایک بزرگ شہری نے کہا کہ امیر غریب تما م مسلمان اس دن کی خوشیا ں منانے میں مصروف ہے۔