Nov 23, 2017 01:11 pm
views : 508
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 103 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،103 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 103 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 40488 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 245 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 104 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔