لاہور ، شہید میجراسحاق کا جسد خاکی واپڈا ٹاؤن ان کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے
میجراسحاق شہید کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔
پاک سرزمین کے سپوت شہید میجراسحاق کا جسد خاکی واپڈا ٹاؤن ان کی رہائش
گاہ پہنچا دیا گیا، جہاں اہل خانہ رشتہ داروں سمیت علاقے کی بڑی تعداد نے
نم آنکھوں سے شہید کا دیدار کیا۔
شہید میجر کی نماز جنازہ آج دو بجے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کیولری گراؤنڈ شہدا قبرستان میں ہوگی۔
گزشتہ روز ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے
دوران میجر اسحاق شہید نے جام شہادت نوش کیا تھا۔اٹھائیس سالہ شہید میجر
اسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے ، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ
شامل ہے،گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے
جنازے میں شرکت کی تھی۔