Nov 23, 2017 04:14 pm
views : 462
Location : Mayor Karachi Office
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar meets Denmark Ambassador Rolf Holmoboe
کراچی، میئر کراچی وسیم اختر سے ڈنمارک کے سفیرکی ملاقات
میئر کراچی وسیم اختر سے ڈنمارک کے سفیررولف ہول مو بوئی نے ان کے دفتر میں
ملاقات کی۔اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل زید بشیر، کمرشل ایڈوائزر اسلم
پرویز اور رابطہ کار سلیم انور جہانگیر بھی ڈینش سفیر کے ہمراہ تھے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے ترقیاتی منصوبوں اور کراچی کی جغرافیائی اہمیت سے متعلق ڈنمارک کے سفیر کو آگاہ کیا۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ، سالڈ
ویسٹ مینجمنٹ اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
ڈنمارک سے پاکستان کے اچھے سفارتی تعلقات ہیں اور پاکستانی عوام ڈنمارک کو
اپنامحسن ملک سمجھتے ہیں۔