Nov 23, 2017 05:55 pm
views : 620
Location : Sindh Assembly
Karachi- PTI Member Sindh Assembly Khurram Sher Zaman Media Talk
کراچی، پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے پس پردہ ڈیل کرنا چاہتی ہے۔ خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اسلامی
جمہوریہ پاکستان میں چوروں اور لٹیروں کو پروٹوکول دیا جانا بہت ناانصافی
ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اپنا استعفیٰ
پیش کریں اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جائیں کہ انہوں نے
ڈاکو کو ملک سے کیوں فرار کروایا۔ اس عمل سے آج پوری قوم کا سرشرم سے جھک
گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم
شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ جس پر
الزام لگاہے اس نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے تاکہ صاف وشفاف تحقیقات ہوسکیں
لیکن یہاں پر یہ عالم ہے کہ نیب میں پیشی کے وقت چوروں کو پروٹوکول دیا
جاتا ہے لہٰذا میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو کچھ پاکستا ن کے ساتھ دو تین دنوں
میں ہوا ہے یہ بہت زیادہ شرمناک واقعات ہیں۔
خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک چور کی چٹھی منظور کرنا اور نوکری سے
نہ نکالنا بہت ہی افسوسناک ہے۔ پاکستانیوں کو یہ قابل قبول نہیں ہے۔ ہمارے
پاس صرف ان سے چھٹکارے کا راستہ ہے اور قبل از انتخابات کی وجوہات بھی یہی
ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ نااہل وزیر اعظم کے بیانات کی کوئی حیثیت
نہیں۔ لوٹ مار کرنے والوں کاحساب ضرور ہوگا اور یہ بہت جلد جیلوں میں ہوں
گے۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے ڈیل کرنا چاہتی ہے۔ پس پردہ معاملات طے
پارہے ہیں۔